صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک سے دشتگردی کی لعنت کو جلد ختم کریں گے، دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے سبی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
صدر عارف علوی نے خودکش حملے میں 9 بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت اور 9 زخمی ہونے والے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ملک سے دشتگردی کی لعنت کو جلد ختم کریں گے۔