پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے متعلق وعدہ نبھائیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو پاکستان کیسے ایک زرعی ملک بنے گا؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران 5ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں،آصف زرداری کے دور میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، زراعت کے شعبے کو سپورٹ کیا گیا تو ہم اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے ہماری معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، سیلاب متاثرین سے کئے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔