وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، قانون کی حکمرانی کے بھاشن دینے والےعدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
ٹوئٹ کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سربراہ ڈرپوک عمران خان گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ وہی کر رہے ہیں جو ان کے محکمے کی اصل ذمے داری ہے اور وہ عمران نیازی کی حکومت کے پیدا کئے خارجہ پالیسی کے گند کو بھی صاف کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو تمام ملکوں سے لڑوانے میں کو قصر نہیں چھوڑی اور اہم دوست ممالک کے قیمتی تحائف بیچ کر قوم کو شرمسار کروایا۔