شادی کی تقریب کے دوران لوگوں پر مہنگے کپڑوں کی بارش بھی کی گئی، منڈی بہاؤالدین کے مقامی تاجر دولہا کا دوست کئی گھنٹوں تک لوگوں پر پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی بارش کرتا رہا۔
منڈی بہاؤالدین/نوٹوں اور موبائل فون کی بارش pic.twitter.com/kL3BZzXvCO
— 24 News HD (@24NewsHD) March 4, 2023
گزشتہ سال سیالکوٹ شہر کے مضافاتی گاؤں میں بھی اسی طرح کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جب لوگوں پر مہنگے تحائف، موبائل فون اور کرنسی نوٹوں کی بارش کی گئی تھی۔
— 24 News HD (@24NewsHD) March 4, 2023
جنوری 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، ویڈیو میں سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے مضافاتی گاؤں جتھیکی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور رشتہ داروں کو موبائل فون، شال اور کرنسی نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
— 24 News HD (@24NewsHD) March 4, 2023
زمینداروں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے گرم شال اور موبائل فون برسانے کے بعد شادی کی تقریب کو یادگار لمحات بنا دیا۔
— 24 News HD (@24NewsHD) March 4, 2023
جیسے ہی شادی کا جلوس گاؤں پہنچا، بڑی تعداد میں لوگ موبائل فون، شال اور کرنسی نوٹ لینے کے لیے وہاں جمع ہو گئے، دلہن کے رشتہ داروں کی جانب سے دولہے کے دوستوں اور اہل خانہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
— 24 News HD (@24NewsHD) March 4, 2023
اپنے بھائی کی شادی کا جشن منانے کے لیے بیرون ملک سے آئے دولہا کے بھائیوں نے بارات کے مہمانوں پر کرنسی نوٹ اور پھول برسانے کے لیے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔