مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پتلی تماشا کرنے والے گھروں میں قید ہو چکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، مسائل میں ڈوبے ملک کو نکالنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔