بھارتی عدالت نے اداکارہ تونیشا شرما خودکشی کیس میں گرفتاراداکار شیزان خان کی ضمانت منظور کرلی۔
شیزان خان کو گزشتہ سال کے اواخر میں تونیشا شرما کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ عدالتی تحویل میں جیل میں بند تھا۔
مہاراشٹر کی ایک عدالت نے سنیچر کو تونیشا شرما خودکشی معاملے میں اداکار شیزان خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض ضمانت دے دی۔
اداکار شیزان خان 21 سالہ تونیشا شرما کے ساتھ تعلقات میں تھے، لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا تو اداکارہ نے خودکشی کرلی تھی۔