لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس دوران نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے بیان ریکارڈ کرایا۔
نیب گواہ نے بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن ہونے کے ناتے حکومت پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایل ڈی سی کا ممبر منتخب ہوا تھا، جس دوران میں نے مختلف میٹنگز میں شرکت کی۔
عبدالرؤف مغل نے کہا کہ ایل ڈی اے اور پی ایل ڈی سی میں معاہدے کی جو بھی چیزیں اجلاس میں ہوئیں، وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں، 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔
احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کےلیے کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔