بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا باکس آفس پر راج برقرار ہے اور اب تک 1022 کروڑ روپے بٹور چکی ہے، جبکہ کھتروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی سیلفی فلاپ ہوگئی۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک باکس آفس چارٹ پر چھائی رہی۔
شاہ رخ خان کی پٹھان نے باکس آفس پر اتنی کمائی کی جتنی کسی اور بالی ووڈ فلم نے نہیں کی، جو اب تک صرف بھارت میں 1022 کروڑ روپے کے ہندسے پر لگی ہوئی ہیں۔
اگرچہ فلم نے سست روی کے معمولی اشارے دکھائے، لیکن یہ اب بھی ناظرین کو سینما گھروں میں لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
پٹھان آسانی سے اسے ایک بلاک بسٹر کے طور پر بیان کرسکتا ہے، یہ شاہ رخ خان کی چار سال کے وقفے کے بعد واپسی کی فلم تھی۔
دوسری جانب اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی سیلفی باکس آفس پر مکمل طور پر فلاپ ہوگئی، جو ایک ہفتے کے دوران 14 کروڑ تک مشکل سے پہنچی ہے۔
اکشے کمار کو گزشتہ سال باکس آفس پر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا تھا۔
انہوں نے سال 2023 کا آغاز اسی انداز میں کیا تھا، لیکن سال کی پہلی ریلیز فلم سیلفی بھی باکس آفس پر بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
24 فروری کو ریلیز ہونے والی سیلفی میں ان کے مدمقابل عمران ہاشمی بھی مرکزی کردار میں ہیں، سیلفی ملیالم ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ری میک ہے۔