کراچی: مانیٹری پالیسی کے جائزے اور آئی ایم ایف کے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر نے اڑان بھر لی ہے۔
مانیٹری پالیسی میں تاخیر اور عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے میں تاخیر کا اۓر انٹر بینک مارکیٹ پر پڑا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6 روپے 83 پیسے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صبح 10 بج کر 45 منٹ پر مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 279 روپے تھی، ایک دن پہلے یہ 266،11 روپے پر بند ہوا تھا۔