سپریم کورٹ کی جانب سے صوبوں میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے ایسا کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر مملکت کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا حکم دیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا۔
We welcome the SC judgement. It was responsibility of SC to uphold Constitution & they have valiantly done that through their judgement today. It is an assertion of Rule of Law in Pak. We are suspending our Jail Bharo movement & moving forward with elec campaigns in KP & Punjab.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 1, 2023
عمران خان، جن کی پارٹی انتخابات میں تاخیر کے معاملے میں درخواست گزاروں میں سے ایک تھی، نے کہا کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے فیصلے کو اپنے موقف کی توثیق قرار دیا تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک متفقہ فیصلہ ہے کیونکہ جسٹس منصور علی شاہ نے بھی کہا تھا کہ جب لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے کو اٹھایا تھا اور فیصلہ دیا تھا کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئیں تو سپریم کورٹ کو اس پر ازخود نوٹس نہیں لینا چاہئے تھا۔