پاکستان میں ٹی وی پروگرامز کی میزبانی سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی مقبول میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ لوگوں کیلئے بھی اچھے جذبات رکھتی ہیں۔
اس وقت شائستہ لودھی کا ڈرامہ سیریل سمجھوتہ لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے، جو ایک عمر رسیدہ شخص وقار کی دوسری شادی کے موضوع پر مبنی ہے، جس کی بیوی کا انتقال ہو گیا۔
ڈرامے میں شائستہ لودھی نے بزرگ شخص کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا تھا، لوگ نرگس کے روپ میں ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔
ویسے حال ہی میں شائستہ لودھی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے عمر رسیدہ افراد کی شادیوں کی اہمیت پر بات کی۔
شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ جب میں نے سمجھوتہ کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے یقین تھا کہ میں یہ کروں گی، ہم سب کو لگتا ہے کہ والدین صرف ایک خاص عمر کے بعد گھر کے کاموں کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرامے میں ایک بڑے جوڑے کی محبت بھی پسند آئی اور مجھے یہ بھی پسند آیا کہ وہ اس شخص کی شادی دکھا رہے ہیں۔
شائستہ لودھی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب ہمارے والدین ایک خاص عمر تک پہنچ جاتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں کہ وہ شادی نہیں کر سکتے، ہم اپنے والدین کی شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، میں نے اسے سوچنے کی غذا کے طور پر پایا۔