وسطی یونان میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جس کے بعد امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
یونان کے شہر لاریسا کے قریب وسطی یونان کے شہر ٹیمپی میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یونانی فائر سروس نے کہا کہ مسافر ٹرین کی پہلی دو بوگیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بحالی کی کوششیں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مسافر ٹرین دارالحکومت ایتھنز سے یونان کے دوسرے سب سے بڑے شہر تھیسالونیکی جا رہی تھی، جو اپنے تہواروں اور متحرک ثقافتی زندگی کے لیے مشہور ہے۔
یہ تصادم ہفتے کے آخر میں ملک گیر کارنیوال کے بعد ہوا، جو پیر کو عام تعطیل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
دریں اثنا امدادی کارکنوں نے مشعل بردار گاڑیوں کے ساتھ زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی، جبکہ پیرامیڈکس نے شیل سے زخمی مسافروں کو جائے وقوعہ سے باہر نکالا۔