وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد قیمت 267 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
Petroleum Products Prices:
March 1 to 15 , 2023:
High Speed Diesel- with No change Rs 280 per litre
MS Petrol —with Rs 5 reduction,Rs 267 per litre
Kerosene Oil – with Rs 15 reduction, Rs 187.73 per litre
Light Diesel Oil -with Rs 12 reduction, Rs 184.68 per litre
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 28, 2023
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے کم کرکے 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے کمی کے بعد 184 روپے 68 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔