نیپرا نے کراچی والوں کو بجلی کا ہلکا جھٹکا دینے کی منظوری دیدی، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی ہوگی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے جنوری کے فیول چارجز کیلئے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی اور 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔
نیپرا کے مطابق جنوری کے ایف سی اے کی مد میں اضافہ ایک روپے 71 پیسے یونٹ بنتا ہے، جس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ایف سی اے کا اطلاق ہوگا۔