وزیرِ اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں اسکول آن ویلزمنصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے ملک گیر شجرکاری کا آغاز کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی۔
اسکول آن ویلز منصوبہ اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کرے گا، ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچے قوم کے معمار ہوتے ہیں، تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے
وزیرِ اعظم نے پودا لگا کر ملک گیر موسمِ بہار شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کو ملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔