پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے عمران خان کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا گیا تھا۔
خط میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی سے مقرر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری سے قبل اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
قبل ازیں ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام استعفے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق منظور کیے گئے اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے انکار کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو تصدیق کے لیے خطوط بھیجے گئے لیکن کوئی رکن اسمبلی نہیں آیا۔