اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو قومی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شعیب کو گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف رمنا تھانے پر 25 فروری کو ایف آئی آر درج کی تھی۔
ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 153 اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 505 (عوامی شرارت کو ہوا دینے والے بیانات) کے تحت درج کی گئی تھی۔
اسلام آباد کے مجسٹریٹ اویس خان کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سابق فوجی نے ایک ٹی وی شو میں دیے گئے اپنے متنازع بیانات کے ذریعے ملک میں انتشار اور امن و امان کی صورتحال کو بھڑکانے کی کوشش کی۔