عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں۔
Shameless & calculated attacks on SC judges by PDM & spoilt brat Maryam, nurtured on corruption money, have one purpose only – to run away from elections even by violating Constitution. By attacking SCP, they are damaging the Federation & ensuring law of jungle prevails in Pak.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے، اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کے پی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ۔
عمران خان نے کہا کہ ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے چاہے اس کے لیے آئین کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔