ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔
جیل بھرو تحریک کی کامیابی کے لۓ پوری قوم دعاگو ہے۔ افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہیں ہیں۔ تحریک انصاف سندہ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے ہم ان کی بھرپور مدد کے لۓ تیار ہیں۔ فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتیں ہیں پی ٹی آئ صرف نام لکھواۓ۔
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) February 25, 2023
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے، پی ٹی آئی کارکنوں کو اپنا نام رجسٹر کروانا چاہیے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، یہ مفت پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرے گا۔