ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دائر کردی ہے۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان عبوری ضمانت ملنے کے بعد رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔
ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے، وہ ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے۔
ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال شوکت خانم کی جمع کروا رہے ہیں، جس کے سربراہ خود ہیں۔
ایف آئی اے کی درخواست میں عمران خان کا طبی معائنہ پمز یا پولی کلینک اسپتال سے کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔