بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی آج برسی کے موقعے پر اہل خانہ اور مداحوں کی آنکھیں بھر آئیں، اداکارہ کے کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور اور ان کی بیٹی جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر جذباتی ویڈیوز شیئر کیں ہیں۔
لیجنڈری سری دیوی 2018 میں آج ہی کے دن انتقال کر گئی تھیں، جس سے ان کے دوستوں اور اہل خانہ کا دل ٹوٹ گیا تھا۔
بونی کپور نے اپنی بیوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی کچھ پرانی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جس میں وہ سپر اسٹار سے محبت کرنے کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے بالی ووڈ کی چاندنی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کچھ میٹھے راز افشا کیے ہیں، سری دیوی ان انکشافات پر شرم محسوس کرتی نظر آرہی ہیں۔
دوسری جانب سری دیوی کی برسی کے موقع پر جھانوی کپور نے اپنی والدہ کے لیے جذباتی پوسٹس شیئر کی ہیں۔
جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی تھی، اس کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والا نوٹ بھی تھا۔
جھانوی کپور نے لکھا کہ میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں ماں، اب بھی وہ سب کچھ کرتی ہوں اس امید کے آپ کو فخر ہوگا۔