بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے خلاف سابق بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی درخواست مسترد کردی۔
زینب نامی خاتون نے نواز الدین صدیقی کی سابق اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اداکار کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
خاتون نے درخواست میں نواز الدین صدیقی کیخلاف جہیز اور ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔
اداکار کے وکیل کے مطابق زینب نے نواز الدین صدیقی کے خلاف متعدد شکایات درج کرائی تھیں، جن میں ان کی اہلیہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔
اداکار کے وکیل عدنان شیخ اور درشتی کھرانہ نے کہا کہ 21 فروری کو مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کیے گئے دو مقدمات کو اس وقت خارج کردیا گیا، جب ہم نے طلاق کے کاغذات پیش کیے۔