پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، سرفراز چیمہ، عثمان اکرم اور دیگر نے جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاریاں دے دیں۔
عمران خان کے اعلان کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگئی ہے، جس کے تحت رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بھی گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کی گاڑی میں بٹھا لیا ہے، جنہوں نے کارکنوں کو سی سی پی او آفس کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
پی ٹی آئی کارکنان سی سی پی او آفس کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو قیدی کی وین میں کیمپ جیل کی طرف لے جایا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود احتجاج اور ریلی نکالی گئی اور دفاع 144 اور 16 ایم پی او کی خلاف ورزی کی ہے۔