میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکن صدارتی الیکشن میں امیدوار جارج الوریز مینیز سین پیڈرو گرزا شہر میں اپنی انتخابی تقریر کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیج گرنے کا واقعہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آنے سے پیش آیا، صدارتی امیدوار مینیز حادثے میں محفوظ رہے مگر ان کے بہت سے ساتھی اسٹیج گرنے سے زخمی ہوئے۔
صدارتی امیدوار مینیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اسٹیج گرنے کے واقعے میں 3 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی ہلاک ہوئی جب کہ میڈیا رپورٹس میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کسی چیز کو اس طرح اچانک محسوس نہیں کیا، امید ہے انتظامیہ تحقیقات کرے گی کہ آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔