کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ ہماری 60 نشستیں چھینی گئی ہیں، اس کے خلاف ٹریبونلز اور عدالتوں میں جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، دیگر جماعتیں منڈیاں لگاتی رہی ہیں، ہم منڈی لگانی والی پارٹی نہیں، ہم نے سوچ سمجھ کر امیدواروں کو ٹکٹس دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹریبونلز میں جائیں گے، ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے، کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیے گئے، 60 کے قریب سیٹیں ہماری ہیں، ہم سے چھینی گئیں، ہم واپس لیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ 60 سیٹیں حاصل کرنے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے، ثبوت پیش کرنےمیں تاخیر نہیں کریں گے، ٹریبونل جلد فیصلہ کرے، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کا کیس لڑیں گے۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ انڈراسٹیڈنگ ہے، ان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کی بالکل کوشش کریں گے، کے پی میں ہماری حکومت بن چکی۔