لاہور: نگران صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کے دعوے کے ایک روز بعد پولیس چیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کامیانہ نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملے میں چار مبینہ دہشت گرد ملوث تھے، جبکہ دو دیگر لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں میں شامل تھے۔
یہ گرفتاریاں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے اس دعوے کے ایک روز بعد ہوئی ہیں، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آٹھ مشتبہ افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور کے علاقے زمان پارک سے فرار ہو رہے تھے۔
عامر میر کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی ہو چکی تھی اور وہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے۔