لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنےکے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کرلیےگئے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے، ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو قائل کرنا پڑا، ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائر اکتوبر 2022 میں آخری بار تبدیل ہوئے، اُس وقت بھی ان کی قیمت 2کروڑ 34 لاکھ روپے تھی، مخالفین کے پاس کہنےکو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر واویلا شروع کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نےکہا کہ وہ صرف ایک دن کے لیے تھا، وہ بھی سکیورٹی معاملات میں روٹین کی تبدیلی کے لیےکیا گیا۔