پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے اورگورنرکی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہنے پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھےکہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے، آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔
خیال رہے کہ عدم اعتماد کے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا ہے۔