ہم اکثر لوگوں کو صبح سویرے پارکس میں واک کرتے ( پیدل چلتے) دیکھتے ہیں، ان میں اکثر نوجوان کم اور بڑی عمر کے افراد زیادہ شامل ہوتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بہترین جمز ہونے کے باوجود لوگ صبح سویرے اپنی نیند خراب کرکے واک کیوں کرتے ہیں؟
اگر آپ کو نہیں معلوم تو آج ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صبح سویرے واک کرنے کے کچھ حیرت انگیز فوائد بھی بتاتے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ صبح سویرے واک کرنے سے آپ کے جسم میں انرجی بڑھتی ہے تو پورا دن کام کرنے کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ہفتے میں 5 دن روزانہ 20 سے 30 منٹ تک صبح واک کرنے سے آپ کا موڈ( مزاج) بہتر ہوگا جبکہ اسٹریس اور زہنی تناؤ میں بھی واضح کمی آئے گی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ صحت مند نوجوانوں کو ہفتے میں کم از کم 150 سے 300 منٹ کی ورزش مکمل کرنی چاہیے، آج کے تیز رفتار زندگی میں ہمارے پاس جم اور خصوصی طور پر ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے۔
اس لیے اگر ہم 5 دن صبح زیادہ سے زیادہ 30 منٹ بھی واک کریں تو ہمارے جسم کے لیے یہ ورزش کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔
صبح کی واک سے آپ کے وزن میں اضافے کے مسائل بھی کم ہوسکتے ہیں، اگر آپ جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح سویرے کی واک کو اپنی عادت بنالیں۔
2017 میں کی گئی ایک تحقیق کی گئی جس میں 55 سے 65 سال کی عمر کے افراد کا مشاہدہ کیا گیا ،اس تحیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ صبح سویرے کچھ منٹ کی واک کرتے تھے انہیں رات کو پرسکون نیند آتی تھی۔