اسلام آباد کی مقامی عدالت کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے عدالتی ریفرنس کے مطابق عمران خان پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے عمران خان کو آج انفرادی حیثیت میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔
عدالت نے کرمنل کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ 7 فروری مقرر کر دی، عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
جب عدالت نے عمران خان کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ سے پوچھا کہ عمران خان کی جانب سے پاور آف اٹارنی کہاں ہے تو علی بخاری نے جواب دیا کہ 5 منٹ دیں، بیرسٹر گوہر آرہے ہیں۔
علی بخاری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر عدالت نے آج پاور آف اٹارنی پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ جب تک شارٹی بانڈز نہیں آتے، پاور آف اٹارنی نہیں دے سکتے۔
کمرہ عدالت میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکلا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔