صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت کے 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریسٹورنٹس جلد بندکرنے کے فیصلے کو فوری واپس لے۔
صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ سابق حکومت نے ریسٹورنٹس انڈسٹری تباہ کی اور موجودہ حکومت دیوالیہ کرنے لگی ہے، چھ کروڑ لوگ فوڈ انڈسٹری سے منسلک ہیں، 25 لاکھ خواتین ریسٹورنٹس کے کاروبار میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ دکاندار 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت اہم فیصلوں سے قبل مشاورت نہیں کرتی،دکانیں زبردستی بند کرانے کی مزاحمت کریں گے۔