پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 578 پوائنٹس کے احاطے میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40970 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.81 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوکر 6507 ارب روپے ہے۔