کراچی میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں، ایک اور شہری مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل جبکہ نوجوان کے قتل میں ملوث ڈاکو کے فرار ہونے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنائی اوراسے تشدد کرکے مار ڈالا۔
کراچی میں ایک اورنوجوان کوڈکیتی مزاحمت پرقتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کورنگی میں اظہر کو لوٹا تو شور سن کر اسکے والد گھر سے باہر آگئے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں کی جاسکی تاہم پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے اظہر اور اس کے والد سمیت ایک اور نوجوان اسامہ زخمی ہوگئے تاہم اظہر اسپتال میں چل بسا۔
کراچی کے علاقے بفرزون میں 4 روز قبل چوری ہونے والی کار کی سی سی ٹی وی ویڈیو فوٹیج اور مقدمہ درج ہونے کے باجود پولیس ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی برآمدگی میں ناکام ہے۔
کار چوری میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر سامنے آگئی ، ملزمان کو کار لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم کار چلا رہا ہے جبکہ ایک مبینہ ملزم کار آگے موٹر سائیکل پہ بیٹھ کر جا رہا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔