فیصل آباد میں جِن نکالنے کے نام پر جعلی عاملہ نے خاتون کا چہرہ اور جسم کوئلوں سے جلا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں خاتون زیر علاج ہے اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ عاملہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔