چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کی رپورٹ کے مطابق 14 اپریل تک چین کی جانب سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
چین کا پاکستان کواسپیس سینٹر منصوبےکیلئے ایک ارب یوآن قرض دینے کا فیصلہ
جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4 ارب 43 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔