واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جن میں تصویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کا آپشن علیحدہ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ پر براہ راست اگر کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجنا مقصد ہوتا تھا تو وہ ایک مشکل عمل تھا، واٹس ایپ کا کیمرا کم ریزولوشن کا ہے، جبکہ ویڈیو بنانے کے لیے بٹن کو دبائے رکھنا پڑتا تھا تب جا کر ویڈیو ریکارڈ ہوتی تھی۔
تاہم اب واٹس ایپ نے تصویر اور ویڈیو کا آپشن الگ کردیا ہے جس کے بعد ویڈیو کے لیے بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کی ویڈیو عام ویڈیو کی طرح ہی بنے گی۔