ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔