ای سگریٹ بنانے والی کمپنی جول لیبز نے نوعمروں کو نشانہ بنانے کے الزامات کے بعد چھ امریکی ریاستوں کی جانب سے کیے گئے دعووں کے ازالے کے لیے 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
کئی ریاستوں نے فرم پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اپنے ویپس کو سگریٹ کے مقابلے میں کم نشہ آور کے طور پر غلط طور پر مارکیٹ کر رہی ہے۔
فرم نے غلط کام کا اعتراف نہیں کیا اور کہا کہ تازہ ترین معاہدہ “کمپنی کے ماضی کے مسائل کو حل کرنے کے عزم” کا حصہ ہے۔
اس معاہدے کا مطلب ہے کہ جول نے اب ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے مقدمات نمٹا دیے ہیں۔
جول پر الزام ہے کہ اس نے امریکہ میں ای سگریٹ کی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک بننے کے بعد نوعمر ویپنگ میں اضافہ کیا۔
کمپنی نے بار بار نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے، لیکن ناقدین نے اس کی رنگا رنگ پیکیجنگ، مختلف ذائقوں اور اشتہاری مہموں میں نوجوان ماڈلز کے استعمال کی طرف اشارہ کیا ہے۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق، 2022 میں، 2.5 ملین سے زیادہ امریکی اسکولوں کے طلباء نے ای سگریٹ کا استعمال کیا.