لاہور ( 17 دسمبر 2022) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلی کا آئینی اختیار ہے۔ تحلیل کی صورت میں اپنے آئینی اختیارات استعمال کروں گا۔ ملک و قوم کے وسیع مفاد میں ہی فیصلے کرنے چاہئیں۔ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی این ای کے صدر کاظم خان کی قیادت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کے مطابق تمام سیاسی مشکلات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنر بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ ترقی کے لئے مادری زبان کو زریعہ تعلیم بنانا ضروی ہے، اور دنیا کے ان ملکوں نے ترقی کی ہے جہنوں نے مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا۔
معاشرے میں اصلاح، تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہمیں اخلاقی اقدار اور قومی معیار پر کام کرنے کے لئے انتہائی ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔