News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: واہ یہ کے پی کے کا سیاسی شعور: اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا؛ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کی گورنر کو وارننگ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > واہ یہ کے پی کے کا سیاسی شعور: اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا؛ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کی گورنر کو وارننگ
پاکستانتازہ ترین

واہ یہ کے پی کے کا سیاسی شعور: اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا؛ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کی گورنر کو وارننگ

Published مئی 11, 2024 Tags: Featured اپنی اوقات میں رہیں ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
Share
SHARE

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اگر وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سب بند کردیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں، میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ،گاڑی سب بند کردوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اوقات میں رہیں، آپ کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبےکے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو ، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹاؤیہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں، تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاؤ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے، میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتاہے، تمہیں تو عہدہ ملتاہی میری وجہ سے ہے، میں ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر تھا تو مولانا کے بیٹے کو بھی وفاقی وزیر بنادیاگیا، مجھے اللہ اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا، گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو ، تمہاری کیاحیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو ،تم نے ڈپٹی اسپیکرہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

علی امین کا کہنا تھا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں جو تمہیں ملتی ہے وہ بھی بند کروں گا، تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بندکردوں گا، تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لیے اپنے کام سے کام رکھو، یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔

انہوں نے کہا کہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائيں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئيں گے جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھاکہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اپنی اوقات میں رہیں, ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے, صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی, وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
Habib Ur Rehman مئی 11, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کرینہ کپور مشکل میں پڑگئیں، ہائی کورٹ کا نوٹس جاری
Next Article سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے: متھن چکرورتی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?