News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: واٹس ایپ کچھ اہم خصوصیات جن کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے۔
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
واٹس ایپ
News Views > سائنس و ٹیکنالوجی > واٹس ایپ کچھ اہم خصوصیات جن کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے۔
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کچھ اہم خصوصیات جن کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے۔

Published جنوری 22, 2023 Tags: Featured واٹس ایپ
Share
SHARE

واٹس ایپ کا آغاز ایک عام میسجنگ سروس کے طور پر ہوا تھا تاکہ لوگوں کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرنے میں مدد مل سکے- مگر بتدریج واٹس ایپ کو آل ان ون (all in one) سوشل پلیٹ فارم میں تبدیل کردیا گیا جس میں اسٹوریز، کمیونٹیز، اواتارز، واٹس ایپ بزنس، گروپ کالز اور پیمنٹس جیسے فیچرز موجود ہیں۔

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن

فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح واٹس ایپ میں بھی 2 اسٹیپ ویری فکیشن کا فیچر موجود ہے جو اکاؤنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بناتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کریں اور پھر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جاکر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کلک کرکے ٹرن آن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کے پن کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا (اور یاد بھی رکھنا ہوگا) جبکہ ای میل ایڈریس کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں تاکہ پن کوڈ کو ری سیٹ کرسکیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا استعمال

ویسے تو واٹس ایپ میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔

جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔

وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کریں، ایسا کرنے کے بعد آپ کو بیک اپ کے لیے ایک پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔

اگر آپ پاس ورڈ بھول جائیں اور فون بھی گم ہوجائے تو پھر بیک اپ ڈیٹا کو ریکور کرنے میں واٹس ایپ سے بھی مدد نہیں مل سکے گی۔

اس کا ایک متبادل حل 64 ہندسوں کی انکرپشن کی (encryption key) ہے جسے کسی بھی جگہ محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس چھپائیں
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے، مگر آپ مخصوص افراد یا تمام کانٹیکٹس سے واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹس پر کلک کرکے پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔

وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور My contacts except کے آپشنز نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو ہر ایک سے چھپائیں گے تو آپ بھی دیگر افراد کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

پروفائل فوٹو مخصوص افراد سے چھپائیں
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن میں جائیں اور وہاں پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کو سلیکٹ کریں جن سے پروفائل فوٹو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

اپنے اسٹیٹس کو مخصوص اکاؤنٹس سے چھپائیں
واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکاؤنٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔

اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں۔

وہاں My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکاؤنٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

ریڈ ریسیپٹس ڈس ایبل کریں
اگر آپ میسج دیکھنے کے بعد نظر آنے والے بلیو ٹک کو غائب کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔

یہ یاد رکھیں ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔

بائیو میٹرک کا فیچر استعمال کریں
آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بائیو میٹرک (انگلیوں کے نشانات) سے بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر فنگر پرنٹ لاک کے آپشن میں جائیں۔

اس آپشن میں ان لاک ود فنگر پرنٹ کے آپشن کو ان ایبل کردیں، ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کو لاک کرنے کے 3 آپشن یعنی فوری (Immediately)، ایک منٹ یا 30 منٹ نظر آئیں گے، جن میں سے اپنی پسند کے وقت کا انتخاب کرلیں۔

دیگر افراد کو واٹس ایپ گروپس میں خود کو ایڈ کرنے سے روکیں
اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر گروپس کا انتخاب کریں۔

گروپس کے اندر My contacts except پر کلک کرکے کانٹیکٹس کا انتخاب کریں۔

جن کانٹیکٹس کا انتخاب کریں گے وہ آپ کو کسی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکیں گے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, واٹس ایپ
Jafar Ali جنوری 22, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی سی سی ,ون ڈے رینکنگ آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ ٹاپ پوزیشن پر
Next Article نورا فتح ,اداکارہ جیکولین فرنینڈس نورا فتح اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھیں: سکش چندر شیکھر

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?