News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: عثمان ڈار کے بھائی کو لاہور سے ’اغوا‘ کرلیا گیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > عثمان ڈار کے بھائی کو لاہور سے ’اغوا‘ کرلیا گیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
پاکستانتازہ ترین

عثمان ڈار کے بھائی کو لاہور سے ’اغوا‘ کرلیا گیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ

Published دسمبر 30, 2023 Tags: Featured چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار لاہور سے مبینہ طور پر اغوا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پارٹی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ انہیں ابھی لاہور سے اپنے بیٹے کے اغوا کی اطلاع ملی ہے، انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک ماں اور بیوہ خاتون ہوں، میں موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہوں، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے بیٹے کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔

میرے بیٹے عمر ڈار کو اغوا کر لیا گیا ہے اور یہ سب صرف مجھے الیکشن سے روکنے کیلٸے ہو رہا ہے،چیف جسٹس صاحب انصاف دیں،ریحانہ ڈار
pic.twitter.com/TYikeXESIn

— PTI (@PTIofficial) December 30, 2023

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے اپنے کاغذات جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا، میری رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں، یہ سب کچھ مجھے الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ میں پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں جانچ پڑتال کے مرحلے کے دوران عمر ڈار کا اغوا پاکستان میں قانون کا مذاق اڑانے کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Tehreek-e-Insaf (@ptiofficial)

پی ٹی آئی کے ان دعوؤں کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی رہنما عمر ایوب خان نے بھی عمر ڈار کے مبینہ اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ سے خوجہ آصف کے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

IMMEDIATE!!
Umar Dar has been abducted from Lahore by unknown people. He is Usman Dar's brother who was himself an enforced disappeared person until his forced interview. He is the son of Mrs Rehana Dar sahiba, who has submitted her nomination papers from Sialkot to contest…

— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) December 29, 2023

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو سمجھ لینا چاہیے کہ جیت پی ٹی آئی اور عمران خان کی ہی ہوگی کیونکہ ہم درست راہ پر ہیں۔

دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ میں عمر ڈار کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں پنجاب پولیس کے سربراہ اور سی سی پی او لاہور جیسی اہم شخصیات کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔

عثمان ڈار کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈار خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عثمان ڈار کی والدہ سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اس لیے ڈار خاندان کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمر ڈار کی بازیابی اور عدالت میں پیشی کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو کے ذریعے الزامات لگائے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زد و کوب کیا تھا۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کے گھر وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔

ان الزامات پر خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ ریحانہ ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل, عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار, لاہور سے مبینہ طور پر اغوا
Habib Ur Rehman دسمبر 30, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کے کاغذات نامزدگی: لاہور سے مسترد، میانوالی سے منظور ہوگئے؛شعیب شاہین کا دعویٰ
Next Article بنوں:کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، سائنس لیب کو آگ لگادی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?