News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پاکستان میں آن لائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > پاکستان میں آن لائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال
پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں آن لائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال

Published اگست 29, 2024 Tags: Featured پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ فروری سے باضابطہ طور پر ویب ایپلی کیشنزکو بلاک کرنے کے طریقہ کار
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ X کو 17 فروری سے باضابطہ طور پر بلاک کر دیا گیا ہے اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی ویب سائٹ انتخابات سے پہلے ہی ناقابل رسائی ہے۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) پاکستان میں آن لائن ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے لیے متنازع ویب مانیٹرنگ سسٹم (WMS) کا استعمال کر رہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پر انتظامی کنٹرول رکھنے والےکابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر سے پی ٹی اے کے ملک میں ویب ایپلی کیشنزکو بلاک کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں سوال کیا گیا۔

26 اگست کو بھیجے گئے ایک تحریری جواب میں، وزیر نے وضاحت کی کہ پی ٹی اے کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے سیکشن 37 کے تحت ”غیر قانونی مواد“ کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے ایپل اور گوگل جیسے ہوسٹنگ اداروں کو براہ راست ایپلی کیشنز کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی شکایات اور درخواستیں بھی کرتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ”internet content management“ کے لئے WMS کو لگایا ہے۔

وزیر نے اعتراف کیا کہ پی ٹی اے پاکستان میں ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے لیے WMS کا استعمال کر رہا ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ ”پی ٹی اے نے اب تک کل 469 موبائل ایپلی کیشنز (435 اینڈرائیڈ اور 34 ایپل) کو بلاک کیا ہے جن میں مختلف کیٹیگریز بشمول اسلام کی شان کے خلاف ایپلی کیشنز، نامناسب/غیر اخلاقی مواد اور دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیاں شامل ہیں۔“

سوشل میڈیا سائٹX (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) کو پاکستان میں 17 فروری سے باضابطہ طور پر بلاک کر دیا گیا ہے اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ انتخابات سے پہلے ہی ناقابل رسائی ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ 15 اگست کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”ملک میں سائبر سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کے لئے WMS ضروری ہے۔“ تاہم، قومی اسمبلی میں کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیرکے جواب میں مواد کو بلاک کرتے وقت سائبر سیکیورٹی خدشات کا کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔

کوڈا کی ایک رپورٹ کے مطابق، متنازعہ ویب مانیٹرنگ سسٹم (جسے ویب مینجمنٹ سسٹم بھی کہا جاتا ہے) پاکستان نے 2018 میں کینیڈا میں قائم کمپنی سینڈ وائن (Sandvine)سے 18.5ملین ڈالر میں حاصل کیا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے اس سال کے شروع میں Geo.tv کو بتایا تھا کہ دسمبر 2023 میں ویب مینجمنٹ سسٹم کو مزید اپ گریڈ کیا گیا اور انٹرنیٹ سب میرین کیبلز SMW 3، 4 اور 5 کے لئے لینڈنگ اسٹیشنز پر ٹیسٹ کیا گیا۔ PTA کا دعویٰ ہے کہ اس ”اپ گریڈ“ کی وجہ سے انتخابات سے قبل قومی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی ہوئی۔

روزنامہ ڈان میں صحافی اور ڈیجیٹل حقوقی کی کارکن رمشا جہانگیر نے لکھا کہ WMS ،وی پی این ٹریفک کی شناخت اور بلاک کرنے کے لئے ڈیپ پیکٹ انسپکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے اور یہ پاکستان آنے اور جانے والی تمام انٹرنیٹ ٹریفک کی حکومتی نگرانی کو بھی قابل بناتا ہے۔

تاہم، کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا کہ گیٹ وے کی سطح پر مواد کو بلاک کرنے کی کوشش کے باوجود پاکستان میں VPNs کے ذریعے مواد تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این صارفین جو ”اپنے نجی ٹریفک کے ذریعے گیٹ وے کو بائی پاس کرتے ہیں،وہ ممنوعہ مواد کے حوالے سے ریاستی پالیسی کو بھی نظرانداز کر رہے ہیں۔“

واضح رہے کہ سرکاری افسران بشمول وزراء اور خود وزیراعظم پاکستان میں سرکاری پابندی کے باوجود X (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کر رہے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ VPNs کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر نے اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ ”پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے لئے VPN کے’ غلط استعمال ‘کو کنٹرول کئے بغیر PECA کی ذمہ داریوں کی مؤثر طریقے سے تعمیل کرنا بہت مشکل ہے۔” وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی ٹی اے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور P@SHA کے ساتھ ملک میں IPs اور VPNs کو ”وائٹ لسٹ“ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے، جس نے اب تک 20,437وی پی این رجسٹرڈ کئے ہیں۔

اس کے علاوہ، پی ٹی اے نے سرکاری تنظیموں کے لیے شکایت درج کرنے اور مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کی درخواست کرنے کے لیے ایک ای پورٹل(e-portal) شروع کیا ہے۔ آج تک، وفاقی اور صوبائی وزارتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت 47 اسٹیک ہولڈرز ای پورٹل استعمال کر رہے ہیں۔

رمشا جہانگیر نے انگریزی اخبار کو بتایا کہ قانون سازوں کو حکومت اور پی ٹی اے کے انکشافات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ویب مانیٹرنگ سسٹم VPNs کو وائٹ لسٹ کرنے اور آن لائن مواد کو بلاک کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ”انہوں [PTA] نے گیٹ وے کی سطح پر بلاکس لگانے کا بھی اعتراف کیا ہے، سائبر سیکیوریٹی یا کیبل فالٹ کور(cable fault cover) اب برقرار نہیں ہے۔“

رمشا جہانگیر نے مزید کہا کہ WMS کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیٹ فلٹرنگ کی مثال کو دیکھتے ہوئےحکام کے لئے اپنے منصوبوں کے بارے میں شفاف ہونا اب اور بھی اہم ہے۔

انہوں نے مزید پوچھا کہ” WMS کس نے خریدا؟ فنڈز کہاں سے آئے؟“

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ, فروری سے باضابطہ طور پر, ویب ایپلی کیشنزکو بلاک کرنے کے طریقہ کار
Habib Ur Rehman اگست 29, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان کو سیٹ سے اٹھنے میں مشکل:مداح ویڈیو دیکھ کر افسردہ، ‘بوڑھاہیرو’ قرار
Next Article سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?