News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: طالبان افغان سرزمین دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال نہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: امریکہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
امریکہ
News Views > تازہ ترین > طالبان افغان سرزمین دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال نہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: امریکہ
تازہ تریندنیا

طالبان افغان سرزمین دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال نہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: امریکہ

Published جولائی 18, 2023 Tags: Featured دہشت گرد حملوں
Share
SHARE
امریکہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان طالبان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے ملک کو دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ پاکستان اس ہمسایہ ملک پر سخت گیر ٹی ٹی پی کو پناہ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان کو دہشت گرد حملوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی اسلام آباد کی سلامتی کو متاثر کرنے والی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے نشاندہی کی کہ ٹی ٹی پی نے افغانستان میں اپنی پناہ گاہوں کی وجہ سے جدید ترین ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں جب ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کر دیا تھا، تب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کوششیں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ اسے اس بات پر شدید تشویش ہے کہ عسکریت پسندوں کو پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں مل گئی ہیں اور دو حملوں میں اس کے 12 جوانوں کی شہادت کے بعد موثر جواب لینے کی دھمکی دی تھی۔

اگست 2021 میں افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور عبوری حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں، جن میں سرحد پار حملوں کا ذمہ دار ٹی ٹی پی بھی شامل ہے۔

آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جاری کردہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بی بی سی پشتو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کے جواب میں کہ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، کہا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے، جس پر پاکستانی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ پاکستان یا اس کی سرحد پر موجود افغان پناہ گزین انتہا پسندی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیکھا کہ پاکستان یا اس سرحد پر موجود افغان پناہ گزین دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, دہشت گرد حملوں
Habib Ur Rehman جولائی 18, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بشریٰ بی بی عدالت نے عمران خان کے نکاح کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی
Next Article گال میں سری لنکا سعود اور سلمان نے پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کی تیز ترین شراکت قائم کردی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?