News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: امریکا نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​میں ناکامی سے خبردار کردیا،واشنگٹن پوسٹ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > امریکا نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​میں ناکامی سے خبردار کردیا،واشنگٹن پوسٹ
تازہ تریندنیا

امریکا نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​میں ناکامی سے خبردار کردیا،واشنگٹن پوسٹ

Published جنوری 7, 2024 Tags: Featured اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ روکی جا سکے امریکی صدر ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجا ہے
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر نے اپنے اہم ترین ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجا ہے تاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ شروع ہونے سے روکی جا سکے۔یہ دعویٰ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کیا۔روزنامے نے امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​میں ناکامی سے خبردار کیا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی جانب سے لبنان میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر ہونے والی تنقید پر اپنی سیاسی بقا کے لیے غزہ میں جاری جنگ کو لبنان تک توسیع دی جاسکتی ہے۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جنگ کو لبنان تک پھیلانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

امریکی عہدیداران کے مطابق اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​جیتنے میں کامیاب نہیں ہوگا، کیونکہ غزہ میں کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو چکی ہے۔

امریکی روزنامے سے جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک درجن سے زائد عہدیداران اور سفارتکاروں نے بات کرتے ہوئے ان خدشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے رہنما اسرائیل سے بڑی جنگ نہیں چاہتے اور وہ سرحدی تنازع پر اسرائیل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 8 جنوری کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں اور ان کے ترجمان کے مطابق وہ تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تنازع کا پھیلنا اسرائیل، خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں۔

مگر اسرائیلی حکومت کے اندرونی حلقے ایسا نہیں سمجھتے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

مگر امریکا کی جانب سے اس کی مسلسل مخالفت کی جا رہی ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے ایران بھی اس جنگ میں شامل ہو جائے گا اور ایسا ہوا تو امریکا کو اسرائیل کی جانب سے فوجی ردعمل ظاہر کرنا پڑے گا۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ تباہ کن ہوگی کیونکہ حزب اللہ ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ اچھے ہتھیاروں سے لیس گروپ بن چکا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حماس کے اہم رہنما کو شہید کرنے کے بعد بڑھ چکا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ سے جھڑپیں کی ہیں جس کے دوران لبنانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو آگاہ کیا ہے کہ لبنانی فوج اور شہریوں پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے یکم جنوری کو ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور خدشہ ہے ان فوجیوں کو شمال میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں اپنے خصوصی نمائندے کو اسرائیل بھیجا تھا تاکہ لبنانی اور اسرائیلی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ایک معاہدے پر کام کیا جاسکے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سرحدی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں اور یہ خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ روکی جا سکے, امریکی صدر, ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجا ہے
Habib Ur Rehman جنوری 7, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گیس کے بلوں میں 200 فیصد اضافے کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ
Next Article فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پاکستان میں پے پال سروس کا آغاز ہوگیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?