لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے معاملے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کمرشل بلوں پر عائد ٹیکسوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، تاجر جمعرات کو اپنے کاروبار بند رکھیں گے۔
دوسری جانب بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے کیونکہ لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے بلوں میں آگ لگا دی ہے۔
جماعت اسلامی پہلے ہی ہفتہ (2 ستمبر) کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے چکی ہے۔
