News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا گزشتہ 21 سال کا ریکارڈ جاری کر دیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
توشہ خانہ
News Views > پاکستان > حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا گزشتہ 21 سال کا ریکارڈ جاری کر دیا
پاکستانتازہ ترین

حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا گزشتہ 21 سال کا ریکارڈ جاری کر دیا

Published مارچ 13, 2023 Tags: Featured توشہ خانہ تحائف
Share
SHARE

وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی آفیشل ویب سائٹ پر توشہ خانہ تحائف کا 21 سالہ ریکارڈ جاری کردیا، یہ ریکارڈ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی حکومتوں اور معززین کی جانب سے سرکاری عہدوں پر فائز افراد کو ملنے والے تحائف کا ‘خفیہ’ ریکارڈ شائع کیا جائے۔

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری حکام کے نام شامل ہیں۔

سرکاری ویب سائٹ پر جاری ریکارڈ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نواز شریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

Tk Gift Procedure by Sindh Views on Scribd

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی کے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے.دستاویزات کے مطابق وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی منظر عام پر لایا گیا ہے۔

کم قیمت کے زیادہ تر تحائف وصول کنندگان کی جانب سے قانون کے مطابق بغیر ادائیگی کے رکھے جاتے تھے، کیونکہ 2022 میں 10 ہزار روپے تک کم قیمت کے تحائف بغیر ادائیگی کے رکھنے کا قانون موجود تھا۔

اس کے علاوہ 10 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک کے تحائف 15 فیصد ادائیگی کے ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے تحائف صرف صدر یا حکومتی سربراہان کے لیے رکھنے کی اجازت دی گئی۔

کابینہ ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق 2004 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو دیے گئے تحائف کی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد تھی، 2005 میں پرویز مشرف کو دی گئی گھڑی کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔

سابق صدر پرویز مشرف کو مختلف اوقات میں درجنوں قیمتی گھڑیاں اور زیورات کے ڈبے ملے، جو انہوں نے قانون کے مطابق رقم ادا کرنے کے بعد اپنے پاس رکھے تھے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو 8 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی گھڑی ملی جو 3 لاکھ 55 ہزار روپے میں نیلام ہوئی، انہوں نے 10 ہزار روپے سے کم مالیت کے سینکڑوں تحائف بھی بغیر ادائیگی کے اپنے پاس رکھے۔

ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے وزیراعظم ہاؤس میں خانہ کعبہ کا ماڈل بطور تحفہ نصب کیا تھا جبکہ 2003 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی اہلیہ کو دیے گئے زیورات کے ڈبے کی قیمت 26 لاکھ 34 ہزار 387 روپے تھی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی رولیکس گھڑی تحفے کے طور پر ملی جبکہ اپریل 2018 میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ عباسی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ملی تھی۔

اسی طرح شاہد خاقان عباسی کے ایک اور بیٹے نادر عباسی کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے کے طور پر ملی جو انہوں نے 33 لاکھ 95 ہزار روپے جمع کرانے کے بعد اپنے پاس رکھ لی۔

کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق 2018 میں وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد کو 19 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی تھی۔

اس کے علاوہ 2018 میں وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر وسیم کو 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی تھی جو انہوں نے توشہ خانہ کو دی تھی اور انہوں نے 3 لاکھ 74 ہزار روپے جمع کروا کر تحفہ اپنے پاس رکھ لیا تھا۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سال 2018 میں قیمتی تحائف ملے۔

ستمبر 2018 میں عمران خان کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی تحائف ملے تھے، جن میں 18 قیراط سونے سے بنی 85 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل تھی۔

پی ٹی آئی سربراہ نے ان تحائف میں سے 20.78 ملین روپے جمع کرائے تھے اور تحائف توشہ خانہ میں رکھے تھے۔

ستمبر 2018 میں سابق وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی آفیسر رانا شعیب کو 29 لاکھ روپے کی رولیکس گھڑی تحفے میں دی گئی تھی۔

27 ستمبر2018ء, سابق وزیر شاہ محمود قریشی کو 73 لاکھ روپے مالیت کے تحائف ملے جو انہوں نے توشہ خانہ میں رکھے تھے۔

توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے دسمبر 2018 میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی، قرآن پاک اور دیگر تحائف وصول کیے۔

صدر عارف علوی نے قرآن پاک اپنے پاس رکھا اور دیگر تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔

اسی طرح دسمبر 2018 میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کو بھی 8 لاکھ روپے مالیت کا ہار اور 51 لاکھ روپے مالیت کا بریسلٹ ملا جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرایا۔

2005 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کو 5 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی گھڑی ملی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, توشہ خانہ تحائف
Habib Ur Rehman مارچ 13, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مہیدی حسن معراج بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی
Next Article کے ہوئے کوان ‘ایوری تھنگ’ کے ستاروں کے ہوئے کوان اور جیمی لی کرٹس نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?