News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: عمران خان کا پیغام ہےکہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے،عمر ایوب
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > عمران خان کا پیغام ہےکہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے،عمر ایوب
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا پیغام ہےکہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے،عمر ایوب

Published جولائی 25, 2024 Tags: Featured اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جنرل عاصم منیر کے نام پیغام قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے جبکہ عمران خان نے بھی قوم سے الیکشن کیلیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا کاظمی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری آج خوشگوار ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جنرل عاصم منیر کے نام پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام یہ دیا ہے کہ شہباز شریف اور موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتے ہیں، 90 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کے پیچھے کھڑی ہے، 9 مئی کور کمانڈرز ہاؤس، جی ایچ کیو ہاوس مظاہروں کی فوٹیج غائب ہوچکی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 مارچ میں زمان پارک میں دھاوا بولا گیا وہ فوٹیجز بھی غائب کردی گئیں، 18 مارچ کوجوڈیشل کمپلیکس کی فوٹیجز بھی غائب ہوچکی ہیں، ان فوٹیجز کے لیے بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جارہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کمشنر نے ہمارے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کیا، پی ٹی آئی دوبارہ 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی قیادت وزیر اعلی کے پی کے کریں گے، مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام ساتھیوں نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے نام رکھے، بانی پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑی رہنے والے خواتین کو سیٹیں دینے کا کہا ہے جس کے حتمی امور کنول شوذب طے کریں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے کیونکہ نئے انتخابات ہوں گے توملک ترقی کرے گا، موجودہ حکومت ڈوب چکی ہے،فوج کو پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے دھکیل دیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور وزیرخزانہ، وزیرداخلہ پریس کانفرنس کی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ بانی پی ٹی آئی سمیت اسیران کی رہائی کے لیے کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تحریک تحفظ پاکستان کی کال پر کل تمام لوگ پرامن اختجاج میں شریک ہوں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی تھی،چیف الیکشن کمشنر اور چارصوبائی کمشنرز فوری طور پر مستعفی ہوں۔

بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے، یہ خطرناک چیز ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی کیونکہ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ غائب ہیں، انہوں نے خود فوج کو دھکیلا ہےکہ ہماری ترجمانی کریں، عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے، کل انشاءاللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا، بانی چیئرمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی ہے جبکہ قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت پی ٹی آئی ہوگی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اپوزیشن لیڈر عمر ایوب, بانی پی ٹی آئی سے ملاقات, جنرل عاصم منیر کے نام پیغام, قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے
Habib Ur Rehman جولائی 25, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا، خلیل الرحمن قمر
Next Article جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد آنیوالے راستے بلاک، میٹرو سروس بھی بند

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?