News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی
پاکستانتازہ ترین

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی

Published مئی 14, 2024 Tags: Featured اس باب میں مہنگائی پر اثرانداز ہونے والے پالیسی اور ساختی اس کے ساتھ ساتھ، غیر یقینی سیاسی صورتِ حال کے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی معیشت کی صورتحال سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کردی جس میں مالی سال 24 کے لیے اوسط مہنگائی کی 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو مالی سال 23 کے 29.2 فیصد کے مقابلے میں کم ہے جب کہ ستمبر 2025 تک اس کے مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

بینک دولت پاکستان نے مالی سال 24 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت’ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے۔

رپورٹ جولائی تا دسمبر مالی سال 24 کے اعدادوشمار کے تجزیے پر مشتمل ہے، رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیوں میں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دی۔

دریں اثنا، سخت زری اور مالیاتی پالیسیوں کے تسلسل، زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جاری کھاتے کے خسارے میں خاصی کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی پہلو سے مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران بنیادی توازن مالی سال 23 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زائد سرپلس رہا جس کی وجہ ٹیکس اور نان ٹیکس دونوں آمدنیوں میں ایسی معقول نمو تھی جو غیر سودی اخراجات کی بڑھوتری سے بھی زیادہ تھی، رپورٹ کے مطابق ملکی طلب محدود رہنے کے باوجود مہنگائی کا دباؤ بلند سطح پر برقرار رہا۔

اس میں کہا گیاکہ مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران زرعی شعبے کی وجہ سے حقیقی جی ڈی پی میں 1.7 فیصد نمو ہوئی، شعبہ زراعت میں بحالی سے زرعی اساس والی کچھ صنعتوں کو بھی مدد ملی۔

مزید برآں، رپورٹ کے مطابق درآمدات کو محدود کرنے والے اقدامات کے خاتمے سے صنعت کے لیے خام مال کی دستیابی بہتر ہوئی، آئی ایم ایف کے ایس بی اے کی منظوری سے بیرونی قرض گیری کی رکاوٹیں کم ہوئیں جس سے مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران مالی رقوم کی آمد میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ مالی سال 23 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں زیر جائزہ مدت کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کم رہیں، نیز درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھنے کی وجہ سے جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی جس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محدود ملکی طلب اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود قومی صارف اشاریہ قیمت (این سی پی آئی) مہنگائی بلند رہنے کے اسباب دیرینہ ساختی مسائل، مالی سال 23 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، حکومتی اخراجات میں اضافہ اور رسدی دھچکے تھے۔

اس میں کہا گیا کہ مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران قوزی مہنگائی برقرار رہنے کے اسباب میں خام مال کی بلند لاگت، بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ، اور مالی سال 24 کے بجٹ میں اعلان کردہ کم از کم اجرت میں اضافے پر عملدرآمد کے علاوہ غذا اور توانائی کی اشیا کی سرکاری قیمتوں کے دورِ ثانی کے اثرات شامل تھے۔

رپورٹ میں یہ بات اجاگر کی گئی کہ معاشی اظہاریوں میں کچھ بہتری کے باوجود، معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جو بڑے مسائل درپیش ہیں ان میں محدود بچتیں، طبیعی اور انسانی سرمائے میں پست سرمایہ کاری، پست پیداواریت، جمود کا شکار برآمدات، ٹیکس دہندگان کی کم تعداد، اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی نا کارکردگی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، غیر یقینی سیاسی صورتِ حال کے باعث معاشی پالیسیوں میں عدم تسلسل، کمزور نظم و نسق اور سرکاری انتظام، سرمایہ کاری میں رکاوٹیں پیدا ہونے کے سبب صورتِ حال مزید خراب ہوگئی، جس نے معاشی ترقی کو گہنادیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وسط تا طویل مدتی پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لیے پالیسی اصلاحات کی جائیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں ایک خصوصی باب شامل ہے جو پاکستان میں مہنگائی کے طویل مدتی رجحانات اور اس کے عوامل کے تجزیے پر مشتمل ہے۔

اس باب میں مہنگائی پر اثرانداز ہونے والے پالیسی اور ساختی عوامل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں زری پالیسی فریم ورک، مالیاتی اور قرضہ جاتی پالیسی، تجارتی کشادگی، زرعی کارکردگی، پیداواریت اور آبادیاتی رجحانات شامل ہیں، اس باب میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سیاسی اور پالیسی کی بے یقینی صورتِ حال میں بہتری لاکر اور مزید مالیاتی یکجائی سے قلیل مدت میں مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وسط مدت میں مہنگائی کو کم اور مستحکم کرنے کے لیے زری پالیسی پر بوجھ ڈالے بغیر اور ،نتیجتاً بلند معاشی قیمت چکائے بغیر دیرینہ ساختی مسائل حل کرنے پر بھی اس باب میں زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مالی سال 24 کی دوسری ششماہی کے دوران معیشت میں معمولی بحالی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کاروباری اداروں کے اعتماد، نومبر 2023 کے بعد سے بلند تعدد والے طلب کے اظہاریوں اور مالی سال 24 کے دوران گندم کی اچھی پیداوار کے امکانات میں بہتری کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کی حقیقی جی ڈی پی نمو 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب ملکی معیشت اور اجناس کی بین الاقوامی منڈی دونوں میں غیر یقینی صورتِ حال برقرار رہنے کے باوجود قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے اوسط قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی 23.0 سے 25.0 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو مالی سال 23 کے 29.2 فیصد کے مقابلے میں کم ہے اور ستمبر 2025 تک اس کے مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بیرونی کھاتوں کے معاملے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سابقہ تخمینوں سے کم رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ عالمی منظر نامے میں معمولی بہتری اور ملکی نمو کے امکانات ہیں جن کے نتائج برآمدات اور ترسیلات زر کے ذریعے زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافے کی صورت میں نکل سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے، یہ معاشی منظر نامہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ، غیر موافق موسمی حالات، تیل کی عالمی قیمتوں میں منفی رد و بدل کے زیر اثر رہے گا اور ان عوامل کے نتیجے میں بیرونی کھاتوں پر دباؤ پڑتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی کی قیمتوں میں مزید رد و بدل اور مالیاتی یکجائی، جو قرضوں میں اضافے کی رفتار کو سست کرنے کے لیے ضروری ہے، معاشی سرگرمیوں اور مہنگائی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اس باب میں مہنگائی پر اثرانداز ہونے والے پالیسی اور ساختی, اس کے ساتھ ساتھ، غیر یقینی سیاسی صورتِ حال کے, اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ
Habib Ur Rehman مئی 14, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Next Article غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہید

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?