News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: جنون اور جہالت کی انتہا: لاہورمیں عربی حروف لکھے لباس پہننے پرتوہین مذہب کا الزام، پولیس نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچالیا، خاتون نے ناکردہ گناہ کی معافی مانگ لی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > جنون اور جہالت کی انتہا: لاہورمیں عربی حروف لکھے لباس پہننے پرتوہین مذہب کا الزام، پولیس نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچالیا، خاتون نے ناکردہ گناہ کی معافی مانگ لی
پاکستانتازہ ترین

جنون اور جہالت کی انتہا: لاہورمیں عربی حروف لکھے لباس پہننے پرتوہین مذہب کا الزام، پولیس نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچالیا، خاتون نے ناکردہ گناہ کی معافی مانگ لی

Published فروری 26, 2024 Tags: Featured خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا۔واقعہ گزشتہ روز (25 فروری کو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران اچھرہ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہو گئی اور مشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

ہجوم نے الزام عائد کیا تھا کہ خاتون کے لباس کے پرنٹ پر قرآنی آیات لکھی ہیں۔

اس دوران اچھرہ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہو گئی اور مشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

اس صورتحال میں پنجاب پولیس کی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی 15 ہیلپ لائن کی کال پر جائے وقوع پہنچی، ان کی جانب سے بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کی سوشل میڈیا پر مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ایک ویڈیو میں خاتون کو اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے انتہائی پریشانی کے عالم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں خاتون اے ایس پی مشتعل ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتی ہیں ’ایک سال سے ہم آپ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی، آپ لوگوں کو ہم پر بھروسہ ہونا چاہیے‘، اس کے ساتھ ہی وہ بازار میں موجود ہجوم کے درمیان سے خاتون کو نقاب اور برقعے میں بحفاظت نکالتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @propergaanda

بعدازاں خاتون اے ایس پی کی جانب سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں وہ پورا واقعہ بیان کرتی ہیں، اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ’آج اچھرہ بازار میں ایک خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کے لیے گئی اور انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان کے کچھ حروف لکھے تھے جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا‘۔

اسی ویڈیو بیان میں ان کے ساتھ مذکورہ خاتون اور کچھ مقامی مذہبی علما بھی موجود تھے۔

ان میں سے ایک مذہبی عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم نے قمیض پر پرنٹ ہوئے حروف کو دیکھا ہے اور وہ عربی حروف ہیں لیکن وہ عام الفاظ تھے، یہ بیٹی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایسا لباس نہیں پہنے گی جس کے بعد انہیں معاف کر دیا گیا ہے۔‘

متاثرہ خاتون نے بھی اس ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میں اچھرہ بازار شاپنگ کے لیے گئی تھی اور میں نے جو کرتا پہنا تھا وہ ڈیزائن سمجھ کر لیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس پر ایسے الفاظ لکھیں ہیں جنہیں لوگ عربی سمجھیں گے، میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی، یہ جو کچھ بھی ہوا یہ لاعلمی میں ہوا، ؛لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں، میں مسلمان ہوں اور کبھی توہین مذہب یا توہین رسالت کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی، دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔‘

واقع پر علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے خاتون کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ معافی متاثرہ خاتون کو نہیں‌ بلکہ ہراسان کرنیوالے لوگوں کو مانگنی چاہیے جو اس طرح کی حرکتوں سے شریعت اور دین اسلام کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں.

ایک خاتون کو غلط فہمی کی بنا پر مشتعل ہجوم کے درمیان سے بہادری سے نکالنے پر پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی او گلبرگ شہربانو نقوی کے لیے سرکاری اعزاز قائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کردی۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے خاتون نے جس برینڈ سے لباس خریدا وہ @semplicitakw نامی کویت کی کمپنی ہے، تاہم اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ ان کا لاہور میں ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی شہریوں، ہمارا مذکورہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہماری کمپنی کویت میں ہے اور ہم دنیا بھر میں اپنے آرڈرز ڈیلیور نہیں کرتے، برائے مہربانی ہمیں میسجز بھیجنا بند کریں۔‘

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ ’ہم عربی حروف اور الفاظ مختلف طریقوں سے متعلق استعمال کرتے ہیں چونکہ یہ ہماری زبان ہے‘۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا, لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس, مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا
Habib Ur Rehman فروری 26, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article "رنگ دے بسنتی” میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے،اسکرپٹ پڑھ کر رو دیا تھا، شاہد کپور
Next Article بھارت کے مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کرگئے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?